Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

مقبوضہ کشمیر: بھارتی ریاستی دہشت گردی ، تین نوجوان شہید

اپ ڈیٹ 16 اکتوبر 2019 03:12pm

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کو بہتر دن سے اوپر ہوگئے ہیں اور اب بھی یہ جاری ہے، اب بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔

بھارتی فوج نے اسلام آباد کے علاقے پزل پورہ میں سرچ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران جعلی انکاونٹر میں تین نوجوانوں کو شہید کردیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاون کو ڈھائی ماہ ہوگئے ہیں ، اور مودی سرکار نے وادی میں ذرائع و مواصلات، انٹرنیٹ ، موبائل فون سروس مکمل طور پر بند رکھی ہوئی ہے جبکہ وادی کا کاروبار بھی مکمل طور پر تبادہ ہوگیا ہے اور خوف کے باعث دکاندار صرف چند گھنٹے کیلئے دکان کھولتے ہیں ۔

گزشتہ روز سری نگر کے وسط میں پہلی مرتبہ خواتین نے مودی سرکار کے اقدام کیخلاف مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں مقبوضہ وادی کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی نے بھی شرکت کی ، تاہم پولیس نے دونوں کو مظاہرے کے دوران حراست میں لے لیا۔