Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے گولڈ میڈل نام کرلیا

شائع 14 اکتوبر 2019 07:02pm

پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ گیمز میں ریسلنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا لیا۔

ان کا مقابلہ جارجیا کے ریسلر مارسا گشیلی سے تھا ۔ مارشا گشیلی کو پاکستانی ریسلر انعام کے مقابلے میں دو صفر سے برتری حاصل تھی۔

تاہم آخری پندرہ سیکنڈ میں انعام نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بازی پلٹ دی اور وہ گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

پہلے گروپ باوٹس میں انعام ترکی ، پرتگال کے پہلوانوں کو دھول چٹا چکے تھے جبکہ سیمی فائنل میں اسپیل کے ریسلر گارشیا پیریز سے زبردست مقابلہ کے بعد وہ فائنل میں پہنچے تھے۔