Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایرانی آئل ٹینکر پر حملہ، سعودی عرب کی ملوث ہونیکی تردید

شائع 14 اکتوبر 2019 03:50pm

سعودی عرب نے ایرانی تیل کے ٹینکر پر ہونیوالے حملے میں ملوث ہونیکی تردید کی ہے۔

سعودی وزیر خارجہ عادل ال جبیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ردعمل ان کی طرف سے ظاہر نہیں کیا گیا اور نہ   ریاض اس طرح سے کام کرتا ہے اور نہ ماضی میں کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی تیل کے ٹینکر سبیتی کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا تھا  جوکہ سعودی عرب کے ساحل سے داغا گیا تھا ، ایرانی ٹینکر کمپنی نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم اس بات کی تردید کی ہے کہ ٹینکر پر یہ حملہ سعودی عرب سے کیا گیا ہے۔

سعودی کوسٹ گارڈ کے ذرائع  کے حوالے سے بولوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ٹینکر کی طرف سے سعودی حکام کو مدد کی درخواست کس سگنل بھی موصول ہوا تھا اورعملے کا کہنا ہے کہ  سگنل کے مطابق ایرانی ٹینکر کو سامنے سے نقصان پہنچا تھا اور اس میں سے تیل بہہ رہا تھا۔

العربیہ کی ایک رپورٹ کے مطابق  اس ٹینکر سے تاحال تیل بہہ رہا ہے ۔

دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی ملک یہ سمجھتا ہے کہ وہ خطے میں بغیر کسی ردعمل کا سامنا کیے بغیر  کسی قسم کا عدم استحکام پیدا کرسکتا ہے تو یہ اس کی  بھول ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی آئل ٹینکر پر دو میزائل داغے گئے تھے جس سے خطے میں مزید کشیدگی بڑھنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں ۔