Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی:اسکروڈرائیو سینے میں پیوست، ڈاکٹرز نے بچے کی زندگی بچالی

اپ ڈیٹ 14 اکتوبر 2019 06:30pm

گھرمیں اسکریوڈرائیواوراس جیسی دیگراشیاء بچوں کی پہنچ سےدوررکھی جائیں، بچوں کی جان کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

قومی ادارہ برائےامراض قلب کے ڈاکٹروں نے پیچیدہ آپریشن کے ذریعے بچے کی زندگی بچالی۔

نو سالہ ارسلان سینے میں دل کے قریب پیچ کس لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھاڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والے آپریشن میں 2 پیڈز کارڈک سرجنز سمیت 4 ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔

مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں نےایسے خطرناک آپریشن کرنے سے معذرت کرلی تھی، این آئی سی وی ڈی کے ماہرین نے 9 سالہ ارسلان ک زندگی بچالی، ارسلان کے والدین کے مطابق بچہ ماموں کے گھر میں رہتا ہے جہاں بچے اسکریو ڈرائیور سے کھیل رہے تھے کہ بھاگتے ہوئے اسکریو ڈرائیور ارسلان کے سینے میں پیوست ہوگیا۔

والدین کا کہنا تھا کہ وہ بچے کو لے کر عباسی شہید اسپتال، جناح اسپتال اور این آئی سی ایچ گئے جنہوں نے بچے کے آپریشن سے معذرت کرلی جس کے بعد بچے کو قومی ادارہ برائے امراض قلب لایا گیا جہاں پیڈیاٹرک کارڈیالو جسٹ ڈاکٹر عبد الستار نے بچے کا معائنہ کیا اور فوری آپریشن تجویز کیا۔

ڈاکٹر عبدالستار نے نمائندہ آج نیوزسےگفتگو کرتے ہوئےبتایاکہ ارسلان کا آپریشن ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جس میں پیڈاٹرک کارڈک سرجنز ڈاکٹر سہیل بنگش ڈاکٹر اقبال اور پیڈیاٹرک کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر نجمہ پٹیل نے حصہ لیا۔

ڈاکر عبدالستار کےمطابق یہ ایک پیچیدہ آپریشن تھا کیوں کہ سینے میں جس جگہ بچے کو اسکریو ڈرائیور لگا تھا وہاں دماغ اور دل کی وینز ہوتی ہیں تاہم سرجنز نے انتہائی مہارت سے بچے کا آپریشن کیا اور زندگی بچائی ، بچہ اب صحت یاب ہے اور آئی سی یو میں موجود ہے اور اس کی زندگی خطرے سے باہر ہے۔ اگر اس آپریشن میں تاخیر کی جاتی تو بچے کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔