Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کیخلاف مقدمہ

شائع 14 اکتوبر 2019 01:59pm

سابق وزیر اعلی پنجاب کیخلاف ڈی جی خان میں مقدمہ ہوگیا،سردار دوست محمد خان کھوسہ کو بجلی چوری کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

  یہ مقدمہ ایس ڈی او واپڈا عبدالغفور کی مدعیت میں درج کیا گیا۔درج ایف آئی آر کے مطابق سابق وزیر اعلی کا ٹیوب ویل چوری کی بجلی سے چل رہا تھا،اورموقع پر موجود سردار دوست محمد خان کے سیکیورٹی گارڈز میٹر ریڈر کو دھمکاتے ہیں۔

ایف آئی آر میں مزید شکایت یہ بھی درج ہے کہ میٹر ریڈر سیف اللہ فاروق کو ویڈیو بنانے اور کنڈا اتارنے سے روکا گیا۔