Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرتارپور راہداری، پاکستان نے بھارتی مطالبات مان لیے

شائع 14 اکتوبر 2019 01:51pm

پاکستان نے کرتارپورمعاہدے میں بھارت کے مطالبات تسلیم کرلیئے ۔ پاکستان نے کرتارپور راہداری پردوطرفہ معاہدے کا حتمی مسودہ بھارت کوبھجوادیا۔

معاہدے کے مسودے میں بتایا گیا کہ 5 ہزاریاتری روزانہ آسکتے ہیں ۔ گنجائش ہوتوتعداد پرکوئی پابندی نہیں، معاہدے پر دوطرفہ اتفاق رائے کی صورت میں معاہدے کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی ۔

معاہدے پرواہگہ بارڈریاکرتارپورزیروپوائنٹ کے مقام پردستخط کی تقریب ہوگی ۔

 کرتارپورراہداری کھولنے کے معاملے پرپاکستان نے دو طرفہ معاہدے کا حتمی مسودہ جمعہ کی شام بھارتی ہائی کمیشن پہنچا دیا ہے ۔

دوطرفہ معاہدے کے مسودے کے مطابق پاکستان نے ہریاتری کیلئے 20ڈالر کی فیس برقراررکھی ہے۔ حتمی معاہدے میں بھارتی مطالبات بھی تسلیم کئے گئے ہیں ۔

 ذرائع کے مطابق کرتاپورکوری ڈورکے ذریعے کوئی نانک نام لیوک آسکتا ہے ۔ بھارت سے ہندو،سکھو،پارسی،عیسائی نانک نام لیوک کے نام پرگورودوارہ کرتاپورآسکتے ہیں ۔

 مسودے میں کہا گیا کہ 5ہزاریاتری روزانہ آسکتے ہیں ۔ گنجائش ہوتو تعدادپرکوئی پابندی نہیں۔ بھارت10روزپہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کریگا ۔ پاکستانی حکام اس فہرست کی تصدیق کریں گے ۔

 مسودے میں بتایا گیا کہ یاتریوں کی آمد سے4 روزپہلے فہرست کوحتممی شکل دی جائے گی ۔  بھارت کی طرف سے مسودے کی منظوری کے بعد معاہدے پردستخط لازم ہوں گے معاہدے پردوطرفہ اتفاق رائے کی صورت میں معاہدے کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی۔

معاہدے پرواہگہ بارڈریاکرتارپورزیروپوائنٹ کے مقام پردستخط کی تقریب ہوگی ۔