Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

یہ لوگ بس دنبے کی کڑھائی اور تکے کھا کر واپس آئیں گے، فیاض الحسن

شائع 13 اکتوبر 2019 04:50pm

اسلام آباد: تحریک انصاف کے شعلہ بیان رہنما فیاض الحسن چوہان نے ن لیگ اور جے یو آئی ف کی بیٹھک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز کچھ اور نواز کچھ کہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ احسن اقبال جس کے سامنے ہوتے ہیں اس کی ہاں میں ہاں ملاتے ہیں، یہ لوگ بس دنبے کی کڑھائی اور تکے کھا کر واپس آئیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مدارس کے بچے اور مہتمم ان کے احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کی سیاست کو دکھاوا بھی قرار دے دیا۔