Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

مولانا کا تعلق نہ اسلام سے نہ ہی جمہوریت سے، فردوس عاشق اعوان

شائع 13 اکتوبر 2019 04:36pm

سیالکوٹ: وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کچھ نادان سیاسی دوست اپنے ذاتی اقتدار کی محرومی کو قوم کی محرومی سے تعبیر کررہے ہیں۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مولانا کا تعلق نہ اسلام سے نہ ہی جمہوریت سے، مولانا کو جہاں جہاں حلوے کی کشش کھینچتی ہے اس طرف رخ موڑ لیتے ہیں۔

انہوں نے اپوزیشن کو گمراہ ٹولہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے کسوں کا سہارا صرف عمران خان ہیں باقی سب مداری ہیں۔