Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

فرسٹ ایئر میں کم نمبر آنے پر بھکر کے طالب علم نے خودکشی کرلی

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2019 06:27pm

بھکر: فرسٹ ایئر میں کم نمبر آنے پر بھکر کے طالب علم نے خود کشی کرلی، نوجوان نے ماں باپ کے نام خط بھی لکھا کہ اس نے بہت کوشش کی لیکن کم نمبر آنے پر شرمندہ ہے۔

گزشتہ روز زاہد کا بیگ، جوتے اور خط تھل کینال کے کنارے ملا۔ خط میں والدین سے کم نمبر لانے پر معافی بھی مانگی۔

مقامی افراد نے ہیڈ فردوس پر لاش دیکھ کر اطلاع دی،  نوجوان نواحی چک 215 ٹی ڈی اے کا رہائشی تھا۔