برطانوی شاہی جوڑا 5 روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچے گا
اسلام آباد: برطانوی شاہی جوڑا پانچ روزہ دورے پر کل اسلام آباد پہنچے گا، شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ساتھ ہی مختلف مقامات کا دورہ بھی ہوگا۔
اس سے قبل ملکہ برطانیہ، شہزادہ چارلس، لیڈی ڈیانا اور کمیلا پارکر بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں۔
شہزادہ ولیم اور اہلیہ کیٹ مڈلٹن کل رات اسلام آباد پہنچیں گے، نور خان ایئر بیس پر وفاقی وزرا، دفتر خارجہ کے حکام اور برطانوی سفارتکار استقبال کریں گے۔ انہیں گارڈز آف آنر پیش کیا جائے گا۔
شاہی جوڑا پندرہ اکتوبر کو صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کرے گا، دونوں پاکستان مونومنٹ پر خصوصی تقریب میں شرکت اور فیصل مسجد کا دورہ کریں گے۔
اس کے علاوہ چترال کی خوبصورت وادیاں اور مقامی لوگوں سے بھی ملیں گے جبکہ 18 اکتوبر کو واپس برطانیہ روانہ ہوجائیں گے۔
ولیم اور کیٹ سے قبل کوئن الزبتھ، آنجہانی شہزادی ڈیانا، شہزادہ چارلس اور اہلیہ کمیلا پارکر بھی پاکستان آچکی ہیں۔
Comments are closed on this story.