Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

وزیرآباد: ہیڈ خانکی بیراج کے مقام پر قائم پولیس چوکی کا خاتمہ

شائع 13 اکتوبر 2019 02:51pm

وزیرآباد: پولیس حکام کی جانب سے وزیرآباد کے علاقہے ہیڈ خانکی بیراج کے مقام پر قائم پولیس چوکی کو ختم کردیا گیا ہے، چوکی ختم ہونے سے جہاں جرائم میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے وہیں بیراج کی سیکیورٹی بھی ختم ہوگئی ہے۔

ستائیس ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نیو ہیڈ خانکی بیراج پر قائم ہونے والی پولیس چوکی کو ختم کردیا گیا۔

چوکی پر تعینات 8 پولیس ملازمین کو بھی واپس تھانہ احمد نگر بلا لیا گیا، چوکی ختم ہونے سے خانکی بیراج کی سیکیورٹی بالکل ختم ہوگئی ہے، جرائم میں اضافے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ خانکی بیراج پر پولیس چیک ناکہ کے ملازمین نے ہی کچھ ماہ قبل لاہور داتا دربار خودکش حملہ آور کے سہولت کار بھی پکڑے تھے۔

پولیس چیک ناکہ خانکی بیراج کا کٹھوہر کلاں چوکی تک موٹر سائیکل گشت کی وجہ سے عوام رات کو بھی بلا خوف و خطرہ سفر کرتے تھے۔

عوام نے آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی گوجرانوالہ سے فوری طور پر ہیڈ خانکی بیراج پر پولیس چوکی کو اوپن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔