Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودیہ ایران کشیدگی خطے کے لیے نقصاندہ ہے، وزیراعظم عمران خان

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2019 05:07pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

تہران: وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران میں کشیدگی ختم کرانے کے لیے متحرک ہیں۔ اپنے دورہ ایران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودیہ اور ایران میں کشیدگی سے پورے خطے کو نقصان ہوگا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ معاملات کے حل میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، خطے میں کشیدگی نہیں چاہتے۔

انہوں نے مسئلہ کشمیر بھی اجاگر کیا اور کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کرنے پر ایران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پریس کانفرنس میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ مغربی طاقتیں ایران سعودیہ جنگ چاہتی ہیں اور ایران سعودیہ تنازعات کا حل مذاکرات ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران پڑوسی دوست ممالک ہیں، دونوں ممالک خطے میں قیام امن کی کوشش کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید خامنہ ای سے بھی ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کیلئے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔