Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

ننکانہ صاحب کے علاقے بڑاگھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع

شائع 13 اکتوبر 2019 02:00pm

ننکانہ صاحب کے علاقے بڑاگھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا، سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کرادیا گیا۔

ننکانہ کے قصبے بڑاگھر میں بڑا آپریشن کے ذریعے 1 کروڑ 71 لاکھ روپے مالیت کی اراضی واگزار کروالی گئی۔

آپریشن میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ سونیا کلیم کے علاوہ پولیس سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔

افسران کا کہنا تھا کہ سرکاری زمینوں پر قابضین کے خلاف آپریشن کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔