Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

ہمپشائر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ: رابعہ شہزاد نے سونے کا تمغہ جیت لیا

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2019 02:20pm

ابھرتی ہوئی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کررہی ہیں، انہوں نے ہمپشائر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیت لیا۔

پاکستانی خاتون ویٹ لفٹر کے چرچے، رابعہ شہزاد نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا۔ ہمپشائر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

ایونٹ میں کوئی کیٹگری نہیں رکھی گئی تھی، رابعہ شہزاد نے پوائنٹس سسٹم کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

رابعہ نے گزشتہ روز قبل ویلش اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ سلور میڈل لیا تھا۔