Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

'وزیراعظم کا دورہ ایران خطے میں امن و امان کا پیش خیمہ ثابت ہوگا'

شائع 13 اکتوبر 2019 07:18am

اسلام آباد: معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ ایران خطے میں امن و امان کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں لکھا کہ ثالِثی کا کردار عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے، عمران خان باوقار پاکستان کا چہرہ متعارف کروا رہے ہیں۔

دوسری جانب تجزیہ کار امجد شعیب کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کے ایران کے ایک نہیں تو دو دوروں سے فائدہ ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب چاہتے ہیں کہ جنگ نہ ہو، دونوں ممالک کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔