Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

ویلش اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، رابعہ شہزاد نے سلور میڈل جیت لیا

شائع 12 اکتوبر 2019 07:14pm

پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے کارڈف انگلینڈ میں ہونے والی ویلش اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں 49 کلو کٹیگری میں سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔

انہوں نے اسنیچ میں پہلے اٹیمپٹ میں 35، دوسرے میں 37 اور تیسرے میں 40 کلو وزن اٹھایا۔

کلین اینڈ جرک میں رابعہ نے پہلی کوشش میں 45 کلو دوسری میں 50 (ناکام) اور تیسری کوشش میں 50 کلو وزن اٹھا کر سلور میڈل حاصل کیا۔

سلور میڈل حاصل کرنے کے بعد رابعہ کا کہنا تھا کہ مجھے ڈیڑھ ہفتے سے سخت بخار تھا اور اسی لیے مقابلہ میرے لیے بے حد مشکل ہوگیا تھا۔