Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

فیس بک کے ڈیجیٹل کرنسی پراجیکٹ لبراسے بڑی کمپنیاں علیحدہ

اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2019 06:58pm
سائنس

فیس بک کی کرپٹو کرنسی لبرا سےکئی بڑی کمپنیوں نے  علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

معروف آن لائن پیمنٹ کمپنیوں 'ماسٹر کارڈ'، 'ویزا'، 'ایی بے' اور 'سٹرائپ' لاطینی امریکا کی کمپنی میرکیڈو پاگو نے فیس بک کے ڈیجیٹل کرنسی پروجیکٹ لبرا سے خود کو علیحدہ کر لیا ہے۔

پہلے پہل فنانشل ٹائمز نے اس حوالے سے  خبر دی تھی اس کے بعد 'پے پال' نامی مزید ایک کمپنی نے گذشتہ ہفتے فیس بک کے پروجیکٹ سے اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔

ان کمپنیوں کی علیحدگی کے فیصلے کو سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک کے منصوبے کے لیے بڑا صدمہ کہا جا سکتا ہے کیونکہ یہ اپنی کرپٹو کرنسی کو مستقل کی عالمی کرنسی کے طور پر دیکھ رہی تھی۔

فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ ایوان نمائندگان کی کمیٹی کے سامنے 23 اکتوبر کو پیش ہوں گے اور 'لبرا' کے متعلق اپنے منصوبے کے بارے میں بات چیت  کریں گے۔

ضابطہ کاروں  نے لبرا کے منی لانڈرنگ یعنی غیر قانونی طور پر پیسے کے لین دین کے لیے استعمال ہونے کا بھی خدشہ  کا اظہار کیا ہے۔

 لبرا میں شامل ہونے والی چھ کمپنیوں میں سے صرف پے یو اب اس منصوبے کے ساتھ ہے۔

Source: BBC