Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

میراتھن ریس 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مکمل، تاریخ رقم ہوگئی

اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2019 06:57pm

ویانا: کینیائی ایتھلیٹ ایلیڈ کپچوگی نے تاریخ رقم کردی، انہوں نے 42 اعشاریہ 2 کلو میٹر لمبی میراتھن ریس کو انسانی تاریخ میں پہلی بار دو گھنٹوں سے کم وقت میں مکمل کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیا سے تعلق رکھنے والے 34 سالہ ایتھلیٹ ایلیڈ کیپچوگی نے 42 اعشاریہ 2 کلو میٹر کی ریس ایک گھنٹے 59 منٹ اور چالیس سیکنڈ میں مکمل کی۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں 42 اعشاریہ 2 کلو میٹر کو 2 گھنٹوں سے کم وقت میں طے کیا گیا، ایسا انسانی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔

لیکن آپ کو یہ بات بھی بتاتے چلیں کہ کینیائی ایتھلیٹ کے اس کارنامے کو میراتھن کا ریکارڈ تسلیم نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ کھلا مقابلہ نہیں تھا اور اس میں کیپچوگی نے رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے کئی ایتلھیٹ گروپس کا استعمال کیا۔