Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران سعودیہ کشیدگی: وزیر اعظم ثالثی کیلئے تہران روانہ

اپ ڈیٹ 13 اکتوبر 2019 11:56am

خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے وزیراعظم عمران خان آج اتوار کو ایک روزہ دورے پر ایران روانہ ہوگئے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان مختصر دورہ ایران کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی اور سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کریں گے ، ملاقاتوں کے دوران خلیج میں امن و سیکیورٹی، خطے میں ہونے والی حالیہ پیشرفت اور باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

وزیراعظم عمران خان کا اس سال ایران کا یہ دوسرا دورہ ہے ، وزیراعظم کی جنرل اسمبلی اجلاس کےموقع پر بھی ایرانی صدر سے ملاقات ہوئی تھی۔