Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرمد کھوسٹ کی فلم 'زندگی تماشا' نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

اپ ڈیٹ 12 اکتوبر 2019 04:48pm

بشان: سرمد کھوسٹ کی فلم 'زندگی تماشا' نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا، اس فلم نے ایشیا کے سب سے معتبر بشان فلم فیسٹیول میں 'کم جے سُک' ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ یہ فلم آئندہ برس جنوری میں پاکستان کے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم 'زندگی تماشا' کو جنوبی کوریا کے شہر بشان میں ہفتے کو منعقد ہونے والے 24 ویں بشان فلم فیسٹیول میں بھارتی ہدایت کار پردیپ کورباہ کی فلم 'مارکیٹ' کے ساتھ مشترکہ طور پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پاکستان کے قونصلر شفیق حیدر نے کھوسٹ فلمز کی جانب سے اس ایوارڈ کو وصول کیا جبکہ فلم 'زندگی تماشا' اس ایوارڈ کو حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بھی بن گئی۔

واضح رہے کہ فلم ’زندگی تماشا‘ کی کہانی ایک شوقیہ نعت خواں کے گرد گھومتی ہے جو اندرون لاہور کا رہنے والا ہے۔