Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی وزیراعظم مودی کی بھتیجی کو لوٹ لیا گیا

شائع 12 اکتوبر 2019 03:25pm

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جوکہ مقبوضہ کشمیر میں امن قائم کرکے اسکو ترقی کی راہ پر ڈالنا چاہتے ہیں لیکن خود نئی دہلی میں امن اور شہریوں کو وہاں پر سیکیورٹی دینے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔

اسکا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب بھارت میں خود مودی کی فیملی کے افراد کو بھی لوٹ لیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بھتیجی دمایانتی بین مودی نئی دہلی میں سول لائنز میں واقعے ایک گیسٹ ہاوس پہنچی تھیں کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان کو اچانک روکا اور ان سے پرس اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق دمایانتی امرتسر سے نئی دہلی پہنچی تھیں اور سول لائنز میں انہوں نے گیسٹ ہاوس میں اپنی رہائش کیلئے کمرہ بک کروارکھا تھا۔

دمایانتی نے اس حوالے سے درخواست تھانے میں جمع کروادی ہے اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کے پرس میں چھپن ہزار روپے نقد ، دو موبائل فون اور دیگر اہم کاغذات موجود تھے۔

دہلی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔