Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
01 Rajab 1446  

فی تولہ سونا ایک بار پھر 200 روپے مہنگا

شائع 12 اکتوبر 2019 03:40pm
کاروبار

کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر 200 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 86 ہزار 800 روپے کا ہوگیا ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 189 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا اب 86 ہزار 800 روپے جبکہ دس گرام سونا 74 ہزار 417 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 6 ڈالر مہنگا ہوا ہے اور اب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14 سو 90 ڈالر ہوگئی ہے۔