Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

'میرے خیال میں حمزہ علی عباسی شوبز چھوڑ رہے ہیں'

شائع 12 اکتوبر 2019 02:32pm

حال ہی میں اداکارہ نیمل خاور خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے پاکستان کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی کی ایک ٹویٹ نے سب کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

انہوں نے آج اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ 'ایک دہائی سے زائد کا سفر اب اپنے اختتام کو پہنچا، میں اس ماہ کے اختتام پر ایک ضروری اعلان بھی کروں گا'۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ 'امید ہے میری آواز بہت سے لوگوں تک پہنچے گی، اکتوبر کے آخر تک میں سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کروں گا'۔

حمزہ علی عباسی کی اس ٹویٹ کے بعد ان کے مداح اس تشویش میں مبتلا نظر آرہے ہیں کہ شاید اہلیہ نیمل خاور کے بعد حمزہ نے بھی شوبز انڈسٹری سے رخصت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

معروف صحافی عمیر علوی نے حمزہ علی عباسی کی ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرے خیال میں حمزہ علی عباسی شوبز چھوڑ رہے ہیں'۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے بھی خود سے یہ نتیجہ اخذ کرلیا کہ حمزہ بھی اپنی اہلیہ کی طرح شوبز انڈسٹری کو بہت جلد خیرباد کہنے والے ہیں، ذیل میں چند ٹویٹس ملاحظہ کریں۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی 2 ماہ قبل ہی اداکارہ نیمل خاور خان کے ہمراہ شادی کے بندھن میں بندھے ہیں اور نیمل نے شادی کے فوراً بعد ہی شوبز سے علیحدگی کا اعلان بھی کردیا تھا۔

'میری اہلیہ مجھ سے زیادہ قابل ہیں'

آج حمزہ علی عباسی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اہلیہ نیمل خاور خان کو خود سے زیادہ قابل قرار دیا تھا۔

انہوں نے اہلیہ کی جانب سے بنائی گئی ایک پینٹنگ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'نیمل نے یہ پینٹنگ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت بنائی ہے۔

حمزہ نے لکھا کہ جب آپ کی اہلیہ آپ سے زیادہ قابل ہوں تو کیسا لگتا ہے؟ اور پھر خود ہی جواب دیتے ہوئے کہ بہت زیادہ فخر اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔