آئی جی سندھ کے عزیز و اقارب بھی اسٹریٹ کرائم کی واردات کا شکار
کراچی: جہاں شہرِ قائد کے دیگر باسی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں کا شکار ہوتے رہتے ہیں وہیں آئی جی سندھ کلیم امام کے عزیز و اقارب بھی اس سے نہ بچ سکے۔
کراچی میں کمیونٹی پولیس کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میں بھی کراچی میں رہتا ہوں اور میرے بھائی، بھتیجے اور ساس کو بھی لوٹا جاچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوچیں میری ساس سے زیور اتار لیا گیا ہو تو میری ازدواجی زندگی کیسی ہوگی۔
آئی جی سندھ نے بتایا کہ پولیس کی مثبت حکمت عملی اور لائحہ عمل سے شہر میں بڑے جرائم پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے لیکن اسٹریٹ کرائم کی دوسری وجوہات بھی ہیں، ان وجوہات کو ایڈرس کرنا بھی ضروری ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.