Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

سعودی عرب میں پہلی مرتبہ جنوبی کورین بینڈ کا کنسرٹ

شائع 11 اکتوبر 2019 05:54pm

معروف جنوبی کوریین بینڈ بی ٹی ایس کا سعودی عرب میں کنسرٹ جاری ہے۔ یہ پہلا غیر ملکی پاپ بینڈ ہے جو کہ کنگ فہد اسٹیڈیم میں اپنی فنکاری کے جوہر دکھارہا ہے۔ ان کا یہ کنسرٹ لوو یورسیلف، اسپیک یورسیلف ورلڈ ٹور کا حصہ ہے اور وی لائیو کی آن لائن اسڑیمنگ سروس کے ذریعے بھی اس کنسرٹ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

پہلے جنوبی کوین بینڈ کے سربراہ کم نام جوون نے سی این این سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب میں کنسرٹ کرنے کا فیصلہ کافی مشکل تھا۔ تاہم ان کو باضابطہ طور پر اس حوالے سے دعوت دی گئی تھی ۔

ایک اور بینڈ کے رکن پارک جی من نے کہا ہے کہ اگر کسی جگہ پر لوگ یا مداح ان کا فن دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ اگر ضرور جائیں گے اور وہ خود بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں۔