Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سر ڈان بریڈمین کا ریکارڈ توڑ دیا

شائع 11 اکتوبر 2019 06:16pm

پونے: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کپتان کی حیثیت سے سب سے زیادہ ڈیڑھ سو یا اس سے زائد رنز کی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے آسٹریلیا کے سر ڈان بریڈمین کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے 8 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

ویرات نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ڈبل سینچری بناکر یہ کارنامہ انجام دیا، انہوں نے 254 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور نویں مرتبہ کپتان کی حیثیت سے ڈیڑھ سو رنز کا ہندسہ عبور کیا۔