Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف روسی خلاباز الیکسی لیونوف انتقال کرگئے

شائع 11 اکتوبر 2019 04:43pm
سائنس

انیس سو پینسٹھ میں خلا میں چلنے کا سب سے پہلا اعزاز حاصل کرنے والے روسی  سائنسدان الیکسی لیونوف انتقال کرگئے، ان کی عمر پچیاسی سال تھی۔ روسی اسپیس ایجنسی راس کاسمس کے جاری کردہ بیان نے روسی خلاباز کے انتقال کی تصدیق کی ہے اور اس پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ لیونوف روس کے سب سے اعلیٰ اعزاز دا ہیرو آف دا سویت یونین حاصل کرچکے تھے۔

لیونوف  معروف خلاباز یوری گیگرین کے قریبی دوست تھے، یوری گیگرین کو انیس سو اکسٹھ میں آوٹر اسپیس پر جانے کا اعزاز حاصل ہے۔

اسہی کے چار سال بعد لیونوف نے خلاف میں چلنے کا تاریخی ریکارڈ قائم کیا تھا جب انہوں نے ووشکوڈ مشن دوئم کے دوران بارہ منٹ  نوسکینڈ تک اسپیس واک کی تھی۔

لیونوف کی اسپیس واک اور روانگی تو بڑی کامیاب رہی تھی لیکن زمین کی طرف واپسی کے دوران انکے خلائی جہاز کی کریش لینڈنگ سائیبریا میں ہوئی تھی۔ لیونوف کی اسسٹنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ طویل علالت کے بعد اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں ۔ لیونوف کی اہلیہ نے بھی اسکو سانحہ قرار دیا ہے۔