Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

جیکولین سعودی ایئرپورٹ کے اشتہار میں کام کرنے والی پہلی اداکارہ

شائع 11 اکتوبر 2019 04:31pm

بالی وُڈ کی خوبرو اداکارہ جیکلولین فرنینڈز سعودی عرب کے کوسری انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اشتہار میں کام کرنے والی پہلی اداکارہ بن گئیں جس کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے اب سعودی اشتہارات میں بھی انٹری ماردی ہے۔

جیکولین نے حال ہی میں ایک بالی وُڈ فلم 'ساہو' میں ایک آئٹم نمبر پر ڈانس کیا تھا جس میں اداکار پربھاس کے ساتھ اُن کی کیمسٹری کو بھرپور طریقے سے سراہا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

✈️✈️✈️ #dubai @splashfashions 💋🌈❤️

A post shared by Jacqueline Fernandez (@jacquelinef143) on

ان کا شمار سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ متاثر کن شخصیات میں ہوتا ہے، گزشتہ 2 ماہ میں جیکولین کے فالوورز کی تعداد میں تقریباً 2 لاکھ 64 ہزار کا فالوورز کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان کے چینل کی آج تک کی تمام ویڈیوز پر ایک ملین سے زائد ویوز ہیں۔

EGhUhb3U4AAFRNb (1)

جیکولین کی فلم 'ڈرائیو' بہت جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی ہے، اس کے علاوہ وہ فلم 'کِک 2' میں بھی جلد سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔