Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

اے ڈی بی : بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے 20 کروڑ ڈالے ملیں گے

شائع 11 اکتوبر 2019 03:54pm
کاروبار

ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے بیس کروڑ ڈالر دے گا۔ کنٹری ڈائریاکٹر ایشیائی ترقیاتی بنک نے کہا کہ اے ڈی بی پاکستان کی حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں اور ویژن کی بھرپور حمایت کرتا ہے ۔

 ایشیائی ترقیاتی بینک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے بیس کروڑ ڈالردے گا ۔ اے ڈی بی اور پاکستان کے درمیان اسلام آباد میں باضابطہ معاہدہ طے پا گیا ہے ۔

وزیر ریونیو حماد اظہر نےکہاکہ  معاہدے سے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم کی استعداد کار بہتر ہوگی ۔

 کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ اے ڈی بی پاکستان حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں اورویژن کی بھرپورحمایت کرتا ہے ۔ پاکستان کے ساتھ ترقی کے عمل میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔