Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

دورہ آسٹریلیا: سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ

شائع 11 اکتوبر 2019 01:45pm

لاہور: آئندہ ماہ دورہ آسٹریلیا کیلئے سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اظہرعلی کو ٹیسٹ کی قیادت سونپی جاسکتی ہے، دورے کیلئے ٹیم کا اعلان نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے راؤنڈ کے بعد ہوگا۔

آئی لینڈرز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مایوس کن پرفارمنس کے بعد اب پاکستان کو آسٹریلیا کا ان ہی کی سرزمین پرچیلنج درپیش ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ اور مینجمنٹ کا کپتان پر اعتماد بحال ہے، سرفراز احمد ہی مختصر فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سری لنکا کیخلاف کم بیک سیریز میں ناقص پرفارمنس کے باعث احمد شہزاد اور عمراکمل کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا۔

سینئر پلیئرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں کارکردگی سے مشروط ہے جبکہ نمایاں پرفارمرز کو بھی موقع دیا جائے گا۔

دوسری جانب آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے اظہر علی کو قیادت سونپے جانے کا امکان ہے۔