Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

عاطف اسلم کی 'حمد' نے مداحوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا

اپ ڈیٹ 11 اکتوبر 2019 03:28pm

کراچی: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 میں حمد 'وہی خدا ہے' منفرد انداز میں پڑھ کر ایک بار پھر سب کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

یوٹیوب پر محض 2 گھنٹے قبل اپلوڈ کی جانے والی اس حمد کو اب تک تقریباً 4 لاکھ 75 ہزار ویوز مِل چکے ہیں۔ عاطف اسلم کے انداز اور کمپوزیشن کو خوب سراہا جارہا ہے۔

گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو نے اس حمد کی کچھ جھلکیاں شیئر کی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل ہوگئی تھیں، اُن جھلکیوں کے بعد مداحوں کی جانب سے پوری حمد کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا تھا تاہم اب عاطف اسلم اور کوک اسٹوڈیو کے مداحوں کا یہ انتظار بھی ختم ہوچکا ہے۔

سوشل سائٹس اور یوٹیوب پر ویڈیو اپلوڈ ہونے کے بعد مداحوں کا ہجوم امڈ آیا، اور عاطف اسلم کے انداز اور کمپوزیشن کی خوب تعریفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ذیل میں سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم اس سے قبل بھی کوک اسٹوڈیو میں دھوم مچا چکے ہیں، انہوں نے مشہور زمانہ 'تاجدارِ حرم' کو منفرد انداز میں پڑھ کر دنیا بھر سے پذیرائی حاصل کی تھی۔