Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

پینتیس ہزار نوجوانوں کیلئے حکومت کا انٹرنشپ کا اعلان

شائع 10 اکتوبر 2019 06:22pm

حکومت نے ملک بھر سے پینتیس ہزار نوجوانوں کے لئے انٹرنشپ کا اعلان کردیا ۔وفاقی وزیرمراد سعید نے ملک بھرسے پینتیس ہزار نوجوانوں کوپروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کے حصول کے لئے انٹرنشپ کرسکیں گے ۔

 وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرنوجوانوں کیلئے انٹرنشپ پروگرام شروع کردیا گیا ہے ۔وفاقی وزیر مراد سعید نے ملک بھر سے 35 ہزار نوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پوسٹ سے انٹرنشپ پروگرام کا آغازکردیا گیا ۔ کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگارکے حصول کے لئے انٹرنشپ کرسکیں گے ۔ نوجوانوں کو ای کامرس، انشورنس ایجنسیز،پارسل ڈیلیوری کی ٹریننگ دی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بارہ سروسز کی ٹریننگ کے ذریعے نوجوان اپنا کاروبار خود شروع کر سکتے ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ انٹرشپ پروگرام کا آغاز بیک وقت ملک بھر کے 1200 پوسٹ آفسز سے ہوگا ۔ نوجوان تربیت کے بعد وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بھی بن سکیں گے ۔ پروگرام کا پہلا سیشن 4 نومبر سے شروع کر دیا جائے گا ۔ نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر انٹرنشپ پروگرام کے لئے رجسٹر ہوں ۔