فضل الرحمان کا دھرنا ، حکومتی صفوں میں ہلچل، سوچ و بچار شروع
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنا کے حوالے سے حکومت نے معاملے پر سوچ بچار شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت اور اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے سے کیسے نمٹنا ہے، وزیر اعظم عمران خان پارٹی قیادت سے رائے لیں گے، اور اس حوالے سے اتحادیوں سے بھی رائے لی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کا ٹاسک وزراء کو دینے پر بھی غور کررہے ہیں۔ وزیر پارلیمانی اموراعظم سواتی، وزیر مذہبی امو نورالحق قادری ،پرویز خٹک پر مشتمل کمیٹی بنانے کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے سے مشاورت کا سلسلہ شروع کریں گے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.