Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

فضل الرحمان کا دھرنا ، حکومتی صفوں میں ہلچل، سوچ و بچار شروع

شائع 10 اکتوبر 2019 02:34pm

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنا کے حوالے سے  حکومت نے معاملے پر سوچ بچار شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت اور اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ  دھرنے سے کیسے نمٹنا ہے، وزیر اعظم عمران خان پارٹی قیادت سے رائے لیں گے، اور اس حوالے سے  اتحادیوں سے بھی رائے لی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق   وزیراعظم عمران خان  مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کا ٹاسک وزراء کو دینے پر بھی غور کررہے ہیں۔ وزیر پارلیمانی اموراعظم سواتی، وزیر مذہبی امو نورالحق قادری ،پرویز خٹک پر مشتمل کمیٹی بنانے کا امکان ہے ،ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے سے مشاورت کا سلسلہ شروع کریں گے۔