Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

باس کو خوش کرنے کے 5 طریقے

شائع 10 اکتوبر 2019 06:28am

آپ کے باس آپ کی زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور باس کو خوش کرنا اتنا ہی ضروری ہے، جتنا لائف پارٹنر کو۔

اگر باس ناراض ہو تو آفس لائف ڈسٹرب ہوکر رہ جاتی ہے، کیونکہ ناراضگی کے باعث اچھا کام بھی باس کو برا اور دوسروں کا برا کام بھی اچھا لگنے لگتا ہے۔

ویسے تو باس کو ہینڈل کرنا اتنا آسان نہیں لیکن کوشش میں کوئی حرج نہیں۔ یہاں ہم پانچ ایسے فارمولے بتارہے ہیں جن پر عمل کرکے باس کی نظر میں آپ کی پرفارمنس بہترین ہوجائیگی۔

٭ مزاج کو سمجھنا

کسی بھی کمپنی میں ورکر کے لیے یہ بات اہم ہے کہ وہ سب سے پہلے باس کے مزاج کو سمجھے، مطلب باس کس قسم کا ہے، اسے کون سی بات اچھی لگتی ہے کون سی بات بری لگتی ہے۔ باس کس قسم کے کام سے خوش ہوتا ہے اور باس کو کون کون سے کام برے لگتے ہیں۔

اگر آپ اس بات کا اندازہ بخوبی لگالیتے ہیں تو آپ کو اپنا لائحہ عمل طے کرنے میں آسانی ہوجائیگی۔

٭ کمپنی کی ضرورت بننا

آپ کمپنی کی ضرورت بن جائیں، مطلب یہ کہ اپنا کام اتنی ایمانداری اور جذبے کے ساتھ کریں کہ باس یہ سمجھنے لگے کہ اگر یہ بندہ نہ ہوتا تو ہماری کمپنی اتنی جلدی ترقی نہیں کرسکتی۔

کمپنی کا کام پوری توجہ اور انہماک سے کریں۔ تاکہ کل اگر کمپنی بجٹ کی وجہ سے اپنے ورکرز کی چھانٹی کا فیصلہ کرے تو آ پ کا نام اس ورکرز کی لسٹ میں نہیں آئے۔

٭ باصلاحیت ہونا

آپ میں اتنی صلاحیت ہونی چاہیے کہ کمپنی کی طرف سے جو بھی ذمہ داری آپ کو ملے اسے آپ خوش اسلوبی سے پوری کریں، اس طرح جب بھی باس کے علم میں یہ بات آئیگی کہ آپ اپنا کام احسن طریقے سے کر رہے ہیں تو یقیناًیہ عمل باس کے لیے باعث مسرت ہوگا۔ صلاحیتوں کے بہتر استعمال سے آپ اپنے باس کوخوش رکھ سکتے ہیں۔

٭ اندازِ گفتگو

آپ کا باس کے ساتھ گفتگو کرنے کا انداز بہت ہی دھیما اور شائستگی والا ہونا چاہیے۔ باس سے بات کرتے وقت الفاظ کا انتخاب اچھا کریں۔ بڑی بڑی باتیں کرنا، جھوٹ بولنا، بدتمیزی سے بات کرنا اور چلا کر بولنا باس کو بے حد ناپسند ہوتا ہے۔ اس سے آپ کا امیج خراب ہوگا اور پرفارمنس پر بھی اثر پڑے گا۔ اچھے اخلاق والے لوگ باس کو بہت پسند ہوتے ہیں۔

٭ ناممکن کو ممکن بنانا

کامیابی کے راستوں پر چلتے چلتے اگر آپ کی کمپنی کسی مسئلے میں پھنس گئی ہو تو آپ اس مسئلے کو سلجھانے کی کوشش کرنے میں اپنے باس کی پوری مدد کریں۔ ان کو ہر مسئلے پر اچھا مشورہ دیں کمپنی کو ایسے مشورے دیں جس سے باس اپنی کمپنی کومستقبل میں آنے والے خطرات سے بچا سکے۔

جس کام کیلئے باس سب سے مشورہ کرکے تھک ہار گئے ہوں یا سب سرجوڑ کر بیٹھ گئے ہوں کہ یہ کام ناممکن ہے آپ اس نا ممکن کو ممکن بناکر دکھا دیں۔ ایسے مشورے دیں جن پر عمل کرکے کمپنی دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرتی رہے۔

یہ کچھ چیدہ چیدہ باتیں ہیں جنہیں اپنا کر آپ اپنے باس کے دل میں جگہ بنا سکتے ہیں۔