Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

یہ سیریز ہمارے لئے بہت بڑا دھچکا ہے، ہیڈکوچ مصباح الحق

شائع 09 اکتوبر 2019 06:39pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سیریز میں سری لنکا کی کارکردگی سے ہمیں سیکھنا ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہمیں بہت سے سوالات کے جوابات تلاش کرنا ہیں تیزی سے سوالات تلاش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیریز ہمارے لئے بہت بڑا دھچکا ہے، ہمیں بہت سی چیزوں پر کام کرنا ہے۔

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارے پاس شاداب خان کا بیک اپ نہیں ہے، سری لنکا کے لیگ اسپنر اس سیریز میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرق ثابت ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ ساتھ بہت سے لوگوں کی آنکھیں کھلنا ضروری ہیں، تجربات کی وجہ سے بھی وائٹ واش شکست ہوئی۔

ہیڈ کوچ مصباح کو شعیب ملک اور محمد حفیظ کی یاد بھی ستانے لگی، انہوں نے کہا کہ نئے کھلاڑی شعیب ملک اور محمد حفیظ کی طرح اسپنرز کو اچھا نہیں کھیلتے۔