Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا نے مشرق وسطی میں جانیکی اپنی غلطی تسلیم کرلی

شائع 09 اکتوبر 2019 05:32pm

امریکا نے اپنی ایک اور غلطی کا اعتراف کرلیا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  کہا ہے کہ امریکا کو مشرق وسطی میں جانے سے گریز کرنا چاہیئے۔

ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے شام سے اپنے پچاس فوجی اہلکاروں کو واپس بلالیا ہے کیونکہ خطے میں ہزاروں امریکی فوجی اپنی زندگی کھوبیٹھے  تاہم  دوسری طرف کے بھی لاکھوں لوگ قتل ہوئے۔

انہوں نے ترکی  پر زور دیا کہ وہ داعش کے ان کارکنان پر قابو پائے جن کو یورپی ممالک واپس لینے پر رضامند نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہمیں مشرق وسطی جانے سے اجتناب کرنا چاہیئے تھا کیونکہ ہم نے وہاں پر اسی کھرب ڈالر کے اخراجات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مشرق وسطی ایک غلط مفروضے پر گئے تھے کہ وہاں پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار ہیں تاہم ایسا کچھ بھی نہیں تھا۔

ایک مرتبہ پھر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ امریکا اب پہلے سے زیادہ عظیم ہے۔

واضح رہے کہ ترکی نے بھی شام میں آپریشن شروع کرنیکا اعلان کیا ہے ، اور اس آپریشن میں شامی جنگجووں کی ترکی کو حمایت بھی حاصل ہے تاہم ابھی یہ آپریشن ترکی سے منسلک سرحدی علاقوں میں کیا جارہا ہے۔