Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں 30 سال سے کم عمر مردوخواتین میں خودکشی کا رجحان

شائع 09 اکتوبر 2019 03:35pm

پاکستان میں تیس سال سے کم عمر مردوخواتین میں خودکشی کا رجحان  پایا جاتا ہے۔ یہ بات آغا خان یونیورسٹی کے زیر اہتمام پینل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہی۔

شرکاء کے مطابق ریسرچ میں یہ بات منظر عام پر آئی ہے کہ پاکستان میں خودکشی کے رجحان کا زیادہ احتمال دنیا کے دیگر ممالک کے موازنے میں پاکستان میں مختلف الگ عمر کے گروپ میں پایا جاتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق مغرب میں عام طور پر پچاس سے ساٹھ سال کےشخص میں خودکشی کا میلان ہے جبکہ پاکستان میں یہی رجحان تیس سال سے کم عمر کے ملازمت پیشہ جوان میں پایا جاتا ہے۔

شرکاء کا ریسرچ کے حوالے سےمزید کہنا تھا کہ آجر کا بھی معاشرے کو خودکشی کا چیلنج جوکہ آٹھ لاکھ افراد کی زندگی نگل چکا ہے اس سے نمٹنے میں کردار کردار ہوتا ہے۔

شرکاء نے زور دیا کہ کمپنیوں کو ایسا کلچر اپنے ادارے میں فروغ دینے کی ضرورت ہے جس سے ان کے ملازمین کھل کر خود کو درپیش چیلنجز اور دباو کا اظہار کرسکیں۔

اس موقعے پر تجویز دی گئی کہ کمپنیاں ایسا اتالیقی پروگرام پیش کریں جہاں پر خودکشی کا رجحان رکھنے والے جوان با آسانی مشورہ حاصل کرسکیں۔