Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

پاکستانی کھلاڑی مدثر عباس ورلڈکپ کیلئے آسٹریلین ہاکی ٹیم میں منتخب

شائع 09 اکتوبر 2019 02:46pm

کراچی: پاکستانی کھلاڑی مدثر عباس ورلڈکپ کیلئے آسٹریلین ہاکی ٹیم میں منتخب ہوگئے، وہ 30 سے 35 سال ایج گروپ کی ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔

مدثر عباس آئندہ برس کینگروز کی جانب سے عالمی کپ کھیلیں گے جو انگلینڈ کے شہر ناٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔

مدثر عباس اس سے قبل آسٹریلیا کی جانب سے نیوزی لینڈ کیخلاف تین میچوں کی سیریز بھی کھیل چکے ہیں۔

مدثر عباس آسٹریلین نیشنل چیمپیئن شپ میں ٹاپ اسکورر رہے، اس نیشنل چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کی 6 ٹیموں نے شرکت کی تھی۔

مدثر عباس نے وکٹوریہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 8 گول اسکور کئے، ان کی ٹیم نے قومی چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مدثر عباس سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اور صفدر عباس کے صاحبزادے اور سہیل عباس کے کزن ہیں۔