Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

کراچی پولیس کا 111 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار کرنے کا دعویٰ

شائع 09 اکتوبر 2019 02:18pm

کراچی: پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کیا ہے جس پر فوجی جوانوں، پولیس اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کے علاوہ متعدد خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد 111 افراد کو قتل کرنے کا الزمات ہیں۔

ملزم عدالت سے اشتہاری ہونے کے باوجود عباسی شہید اسپتال میں ملازمت کررہا تھا۔

کاروائی میں سولجر بازار پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر عبدالسلام عرفان عرف مسہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے تاہم پرول پر رہائی کے بعد سے اشتہاری ہوگیا تھا۔

ایک سو گیارہ افراد کے قتل کے الزامات ہونے کے باوجود اسے عباسی شہید اسپتال میں ملازمت دی گئی تھی۔