Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

سری لنکا کرکٹ پاکستان میں ایک ٹیسٹ کھیلنے کے لیے راضی ہوگیا، ذرائع

شائع 09 اکتوبر 2019 02:01pm

لاہور: سری لنکا کرکٹ نے کراچی میں ایک ٹیسٹ کھیلنے کے حامی بھرلی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹرز دو ٹیسٹ میچز کے لیے زیادہ وقت پاکستان میں گزارنے کے حق میں نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق کرکٹرز گھومنے پھرنے کی آزادی نہ ہونے کی وجہ سے کم وقت پاکستان میں گزارنے کے حق میں ہیں، شیڈول کے مطابق سری لنکا نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز دسمبر میں کھیلنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی دونوں ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہونے کے لیے پر امید ہے، پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کی سیریز کی کامیابی کے بعد اب ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے کا جواز نہیں بنتا۔

واضح رہے اگر ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں ہوگا تو دوسرا متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔