Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ایٹم بم بنانا اور اسکا استعمال حرام ہے، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2019 02:09pm

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ ای نے ایٹمی بم کو حرام قرار دے دیا۔ رائیٹرز کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیار بنانا اور اسکے ذخیرے پر مذہبی ممانعت ہے۔ اور اسکا استعمال حرام ہے ۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا اگرچہ کہ ایران بھی جوہری ٹیکنالوجی رکھتا ہے لیکن تہران نے کبھی جوہری بم کیلئے کوششیں نہیں کی کیونکہ یہ حرام ہے۔

واضح رہے کہ ایران پہلے بھی تردید کرتا رہا ہے کہ وہ جوہری بم کے حصول کی کوششیں کررہا ہے۔

پہلے دو ہزار پندرہ میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جوہری  معاہدہ طے پایا تھا اور اس معاہدے کے تحت ایران پر یورینیم کی افزودگی پر پابندی عائد کی گئی تھی اور یہ بھی شرط عائد کی تھی کہ نتانز کے علاوہ مزید کئی ریسرچ سہولت لانچ نہیں کی جائیگی اور فورڈونامی زیر زمین یورینیم افزودگی کے مرکز کو نیوکلیئر ، فزکس ریسرچ سینٹر میں تبدیل کرنے سمیت دیگر شرائط بھی عائد کی گئی تھیں ۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اس جوہری معاہدے کے خاتمے کا اعلان کردیا تھا اور دوبارہ ایران  پر پابندیاں عائد کردی تھی جس کے بعد سےتہران کی جانب سے یورینیم کی جوہری افزودگی دوبارہ شروع کرنے کا اشارہ دیا گیا تھا ۔