Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کے ہاتھوں تباہی کا ڈر، رافیل طیارے کی حفاظت کیلئے لیموں مرچی کا سہارا

شائع 09 اکتوبر 2019 10:02am

گزشتہ رات فرانس نے پہلا رافیل طیارہ بھارتی فضائی کے حوالے کردیا ہے۔ لیکن رافیل طیارہ بھارت پہنچتے ہی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خدشہ پیدا ہوگیا کہ کہیں پاکستان اسے بھی تباہ نہ کردے۔

اس لئے انہوں نے رافیل طیارے کی پوجا شروع کر دی۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ رافیل طیارے کی آمد پر پوجا کی تیاری کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی طیارے کو "رکشا سوتر" باندھنے کی بھی تیاری کی گئی۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب کسی طیارے کی رکشا کے لیے پوجا کی گئی۔

کیونکہ گزشتہ کچھ عرصہ میں بھارت کے کئی طیارے تباہ ہو چکے ہیں اور پاکستان بھی 27 فروری کو بھارت کے دو طیارے گرا چکا ہے۔ اس لیے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پائلٹ بھارت کو ملنے والا 90 ملین ڈالرز کا رافیل کہیں تباہ نہ کر دیں اسی لیے فرانس سے رافیل طیارہ ملتے ہی بھارتی وزیر کیسے پوجا پاٹ کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ جو مرضی ہے کرلیں لیکن ہمارے شاہین ان کو نہیں چھوڑیں گے۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے فرانس میں کہا مجھے خوشی ہے کہ رافیل کی ڈلیوری وقت پر ہو رہی ہے اور امید ہے کہ یہ ہماری فضائیہ کی طاقت میں اضافہ کرے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج انڈیا اور فرانس کے سیاسی اشتراک کے ایک نئے دور میں رافیل جنگجو طیارے میں پرواز کروں گا جو ایک اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رافیل ایک فرانسیسی لفظ ہے جس کا مطلب آندھی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ اپنے نام کی طرح ہی انڈین فضائیہ کو مضبوط کرے گا۔

اب دیکھا یہ ہے کہ جس طیارے کو پاکستان کے ہاتھوں تباہی سے بچانے کے لیے پوچا پاٹ اور لیموں مرچی کا سہارا لیا جارہا ہے، کہیں وہ "بندر کے ہاتھ میں ناریل" ثابت نہ ہو۔ کیونکہ قابلی ہتھیار کی نہیں، ہتھیار استعمال کرنے والے کی ہوتی ہے۔