Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی قید سے رہائی کے بعد بھارتی فوجی کو ہراسگی کا سامنا

شائع 09 اکتوبر 2019 06:38am

مہاراشٹرا: سال 2016ء میں پاکستان نے ایک بھارتی فوجی کو رہا کیا تھا۔ جس کے اپنے ہی ساتھی اہلکاروں نے اسے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔

بھارتی فوجی چندو چون کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پار کرنے پر حراست میں لیا، لیکن چار ماہ بعد اسے بھارتی فوج کے حوالے کر دیا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاک فوج سے رہائی پانے اور بھارتی فوج کے حوالے ہونے کے بعد سے ہی چون کو اپنی ہی فوج کے ہاتھوں ہراسگی کا سامنا تھا۔

Image result for indian soldier chandu chavan facing harassment after releasing from Pakistan

بھارتی فوجی نے بتایا کہ جب سے میں پاکستان سے رہا ہو کر آیا ہوں سب لوگ مجھے شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ جس کے بعد چون نے اپنا استعفیٰ بھارتی رہاست مہاراشٹرا کے علاقہ احمد نگر میں اپنے یونٹ کمانڈر کو پیش کر دیا۔

بھارتی فوجی چون نے کہا کہ میں اپنے ساتھ ہونے والے اس سلوک سے تنگ آ چکا ہوں اور اسی لیے اپنا استعفیٰ پیش کر رہا ہوں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فوجی افسران کی جانب سے اہلکاروں کو ہراساں کیا جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی ایسے کئی واقعات اور استعفے سامنے آ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 27 فروری کو ڈاگ فائٹ کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک ونگ کمانڈر ابھی نندن کو حراست میں بھی لے لیا تھا لیکن ایک روز بعد ہی ابھی نندن کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

جس کے بعد بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو ویرچاکرا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا اور بھارتی میڈیا نے بھی ابھی نندن کو ہیرو بنا کر پیش کیا تھا۔