Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچھ خواتین کو انتہائی بدصورت مرد بھی کیوں پسند آجاتے ہیں؟

شائع 09 اکتوبر 2019 05:46am
سائنس

ہمارے معاشرے میں ویسے تو ارینج میریج کا رجحان ہے، لکین اب دور بدل رہا ہے اور نوجوان چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، اپنی پسند سے شادی کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

ان میں سے کچھ جوڑے ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کشمکش میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ بھلا لڑکی نے اس میں ایسا کیا دیکھ لیا جو ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

بعض اوقات خواتین کو انتہائی بدصورت مرد بھی پسند آجاتے ہیں، سائنس دانوں نے خواتین کے اس رویے کی انتہائی حیران کن وجہ بتا دی ہے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ بعض ایسے لوگ ہوتے ہیں جو خوبصورتی سمیت پسندیدگی کے تمام عوامل پر ذہانت کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہیں صنف مخالف کی ذہانت سے جنسی تحریک ملتی ہے، چنانچہ ایسی خواتین کو بدصورت مرد بھی پسند آ جاتے ہیں جو ذہانت میں جنسی کشش محسوس کرتی ہیں۔

اس تحقیق میں یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے سائنس دانوں نے 18 سے 35 سال عمر کے لوگوں پر تجربات کئے۔

نتائج میں انہوں نے بتایا ہے کہ دنیا میں ہر 10 میں سے ایک شخص شریک حیات میں ذہانت کو سب سے زیادہ پسند کرتا ہے اور اسی کی وجہ سے وہ اس کا انتخاب کرتا ہے۔

تجربات میں ثابت ہوا ہے کہ کم از کم 120 آئی کیو لیول صنف مخالف کو کشش دلانے کے لیے لازمی ہوتا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر گیلیس گگنیک کا کہنا تھا کہ ذہانت میں جنسی کشش محسوس کرنے کی عادت کو  Sapiosexualism کہا جاتا ہے۔ یہ بھی دیگر جنسی رغبتوں کی طرح ایک حقیقی جنسی رجحان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو شخص یہ رجحان رکھتا ہو وہ صنف مخالف کے 135 آئی کیو لیول کے حامل فرد کی محبت میں گرفتار ہونے سے خود کو نہیں بچا پاتا۔