شاذ و نادر رونما ہونے والا انوکھا دن
ہر صدی میں کچھ دن ایسے ہوتے ہیں جو پیلنڈروم ڈے کہلاتے ہیں۔ ان کی ایک خاصیت ہوتی ہے جسے سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم پہلے لفظ "پیلنڈروم" کو سمجھیں۔
پیلنڈروم ورڈز ان الفاظ کو کہتے ہیں جنہیں چاہے آپ شروع سے پڑھیں یا آخر سے، یہ ایک جیسے ہی پڑھے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر لفظ "نادان" اور "داماد"۔ انہیں اگر الٹا بھی پڑھا جائے تو یہ ایک جیسے ہی پڑھے جائیں گے۔ اسی طرح انگریزی کے الفاظ Level، Civic، Madam، Radar وغیرہ پیلنڈروم کی چند مثالیں ہیں۔
اب اگر اسی حوالے سے تاریخوں کی بات کی جائے تو MM.DD.YYYY کے فارمیٹ کے حساب سے آج کی تاریخ (9.10.2019) ایک پیلنڈروم ہے۔ آپ اسے الٹا پڑھیں یا سیدھا، نمبروں کا آرڈر ایک ہی پڑھا جائے گا۔ اس حساب سے 9.10.19 سے 9.19.19 تک ماہ ستمبر کا رواں ہفتہ ہی پیلنڈروم ویک کہلائے گا۔
کچھ پیلنڈروم تاریخ اپنی نوعیت کی انوکھی تاریخ ہوتی ہیں جن کا دوبارہ رونما ہونا شاید ہی ممکن ہو۔ اس کی ایک مثال ذیل میں دکھائی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.