Aaj News

منگل, دسمبر 31, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

انڈونیشین لڑکی کا  پاکستانی لڑکے سے نکاح

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2019 12:18pm

پاک پتن ۔ سوشل میڈیا پر دوستی رنگ لے آئی انڈونشیا سے لڑکی عارف والا کے نوجوان عامر سہیل کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان چلی آئی۔ پاکستانی نوجوان عامر سہیل اور انڈونیشین دیوی فیری نے آج نکاح کر لیا۔

جوڑے آسمانوں کے ساتھ ساتھ فیس بک پر بھی بنتے ہیں۔ انڈونیشن خاتون فیری سب کچھ چھوڑ چھاڑ پاکستان آئی  اور عارف والا کے نوجوان سے شادی کرلی۔

دیوی فیری اور عامر کی دو سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی،دونوں کا کہنا تھا کہ وہ اس شادی سے بہت خوش ہیں ،تاہم پولیس کیجانب سے حراساں کرنے پر ایڈیشنل سیشن کورٹ میں رٹ پٹیشن بھی دائر کر دی ہے۔