وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کا چھاپہ
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اعجاز جاکھرانی کے گھر پر نیب کی ٹیم نے چھاپہ مارا ہے۔
ذرائع نیب کے مطابق نیب کی پانچ رکنی ٹیم نے گھر کی تلاشی لی اور مختلف فائلیں قبضے میں لے لیں۔
نیب ذرائع کے مطابق اعجاز جاکھرانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحققیات کی جارہی ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے انکو مشیر جیل خانہ جات کا قلمُدان دیا ہوا ہے۔
اعجاز جاکھرانی سابق رکن اسمبلی بھی ہیں، نیب تحقیقات کی وجہ سے اعجاز جاکھرانی نے گزشتہ سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.