فیس بک دوستی شادی میں تبدیل، پاکستانی لڑکے اور امریکی لڑکی کی شادی
گوجرانوالہ: پیار عمر دیکھتا ہے نہ ذات پات اسی لئے جب فیس بک پر ہوئی بات تو امریکن لڑکی نے چن لیا پاکستانی لڑکے کا ساتھ۔۔ پیار کے لئے ملک بدلا، مذہب بدلا اور فیس بک کی دوستی کو زندگی بھر کے ساتھ میں بدل ڈالا۔
گوجرانوالہ کے علاقے لدھیوالہ وڑائچ کے رہائشی انصر علی کی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر امریکن لڑکی انڈریانہ سے 8 ماہ قبل دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔
امریکن لڑکی پیار کی خاطر سات سمندر پار کرکے پاکستان پہنچ گئی، لڑکی نے اسلام قبول کیا اور شادی بھی کرلی۔
پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار امریکن لڑکی کا کہنا ہے وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئی اسلام قبول کیا اوراپنا نام اب عائشہ رکھا ہے۔
عائشہ انصر علی سے شادی کے بعد خوش ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.