Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

'ریاست مدینہ، آپ کا لباس اور تمغہ امتیاز۔۔ تالیاں تو بنتی ہیں'

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2019 11:31am

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے ہم ایوارڈ شو سے قبل احسن خان کے ہمراہ ریکارڈ کی گئی فل ڈریس ریہرسل ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی تو یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں ساتویں ہم ایوارڈز کی تقریب سجی جہاں فنکاروں نے تقریب کو چار چاند لگائے، مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ریکارڈ کی گئی فل ڈریس ریہرسل ویڈیو بھی شیئر کی۔

تاہم اس ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین ان کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں وہیں متعدد صارفین کی جانب سے انہیں بھرپور تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

ایک احسن نامی صارف کی جانب سے لکھا گیا کہ 'یار قسم سے لگ ہی نہیں رہا پاکستانی ہے یا انڈین'۔

نیمار جونیئر نامی صارف نے لکھا کہ 'آپ مہوش حیات ہیں یا مہوش واحیات'


ایک ڈاکٹر عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ 'ریاست مدینہ، آپ کا لباس اور تمغہ امتیاز۔۔ تالیاں تو بنتی ہیں!'۔


مبین ظفر نامی صارف نے لکھا کہ 'میں یہ سوچ رہا تھا ہم سب چندہ جمع کرکےاس غریب کیلئے فُل ڈریس بنالیں، اس بیچاری کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ کیا خیال ہے'۔


توصیف خان نامی صارف نے لکھا کہ 'کچھ شرم ہوتی ہے کچھ حیا ہوتی ہے، یہ اسلامی ملک ہے'۔


جہانزیب صادق نامی صارف نے لکھا کہ 'ننگی ہوتی جا رہی ہیں تمغہ ملنے کے بعد اچھی حوصلہ افزائی ہوئی آپکی'۔


عاطف نے لکھا کہ 'مورخ لکھے گا وطن کے محافظ جب لڑ رہے تھے، ہمارے مسلمان شہید کیے جارہے تھے وہیں ہماری نوجوان اور سمجھدار نسل کو ٹھمکوں پر ایوارڈز ملتے دکھائے جارہے تھے'۔


اسد خان نامی صارف نے لکھا کہ 'میں ایسے پاکستانی مسلمانوں کو دیکھنے کے بعد بہت درد محسوس کررہا ہوں، یہ اسلامی پاکستان نہیں ہے'۔


خلائی مخلوق نامی صارف نے طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'بس کردے بی بی بس کردے، اب تجھے نشان حیدر بھی لینا ہے کیا؟'


عدنان شیخ نامی صارف نے لکھا کہ 'جتنے کم کپڑے اتنی بڑی سوچ واہ لبرل ازم'۔


طلحہ نامی صارف نے لکھا کہ 'طمغہ واحیات آپ کا منتظر ہے'۔


جہاں زیادہ تر صارفین مہوش حیات پر تنقید کررہے ہیں وہیں کچھ صارفین اداکارہ کے دفاع میں بھی نظر آئے۔
محمد ریحان نامی ایک صارف نے لکھا کہ 'جو لوگ مہوش کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں انہیں پہلے اپنے پی سی سے فحاشی کا فولڈر ڈیلیٹ کرنا چاہیئے اور پھر کچھ بولنا چاہیئے'۔


عام آدمی نامی صارف نے لکھا کہ 'مہوش صرف آپ لائکس کی تعداد دیکھیں، لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں'۔